یونیسکو کے ری ایکٹو مشن کو اورنج لائن حکام مطمئین نہ کرسکے

یونیسکو کے ری ایکٹو مشن کو اورنج لائن حکام مطمئین نہ کرسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:اورنج لائن اور ایل ڈی اے حکام یونیسکو کے ری ایکٹو مانیٹرنگ مشن کی رپورٹ کا دفاع کرنے کے لئے مانامہ بحرین میں بیالسویں ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج سیشن میں شرکت کے لئے ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور چیف انجنئیر ایل ڈی اے کی سربراہی میں وفد مانامہ بحرین جائے گا۔ یونیسکو کا بیالسیواں سیشن چوبیس جون سے چار جولائی تک مانامہ بحرین میں ہوگا۔ ایل ڈی اے نے وفد کی مانامہ جانے کے لئے پنجاب حکومت سے اجازت کی استدعا کر دی۔ یونیسکو کا ری ایکٹو مانیٹرنگ یونٹ نے دورہ لاہور کے وران خاطر خواہ اطمنان بخش نتیجہ اخذ نہیں کیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:اورنج لائن ٹرین منصوبہ، مکینکل ورکس کیلئے چائینیز نے سروے مکمل کرلیا
ذرائع کے مطابق مشن کے غیر ملکی ماہرین کو شالامار کی خوبصورتی متاثر ہونے پر مسلسل اعتراض رہا۔ یونیسکو کے ری ایکٹو مشن کو اورنج لائن حکام مطمئین نہ کرسکے۔ بیالیسویں اجلاس میں ممکنہ طور پر اعتراضات کو اٹھایا جاسکتا ہے۔ اورنج لائن کے باعث شالامار کی خوبصورتی اور وژیول امپیکٹ متاثر ہوا ہے۔