سٹی42 : کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کےمقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر آگیا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے،جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 81 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
100 انڈیکس 1203 پوائنٹس گر کر 80629 پوائنٹس پر آ گیا ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔