ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا ، نگراں کابینہ میں ردو بدل کی سمری منظور

Governor Kp,Cabinet,changing,Summary,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں کابینہ میں ردو بدل کی سمری منظور کرلی.

  تفصیلات کے مطابق سمری کی منظوری کے بعد وزیرصعنت عدنان جلیل کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ، مشیر کھیل مطیع اللہ کو وزیر بنا کر صنعت کی وزارت دیدی گئی جبکہ  اشرف داوڑکو معاون خصوصی برائے وزیراعلی بنا دیا گیا  ہے۔

 ذرائع کے مطابق  کابینہ میں ردوبدل کا نوٹی فیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے،اے این پی نے نگراں وزیراعلی کو عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا کہا تھا۔ 

 خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردوبدل کی سمری میں وزیرصنعت عدنان جلیل کو ڈی نوٹیفائی کرنے، مشیر کھیل مطیع اللہ کو وزیر بنا کر صنعت کی وزارت دینے اور اشرف اللہ کو معاون خصوصی ٹیکنیکل ایجوکیشن بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔