یونان کشتی حادثہ ، انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع

 یونان کشتی حادثہ ، انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد نعیم : یونان کشتی حادثہ ، 26 انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع ہو گیا ۔ 7  اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ایف آئی اے کے احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا ۔ جائیدادوں کی ملکیتی تفصیلات ، ریکارڈز اور مالکان کے نام منتقلی کی تفصیل ایف آئی اے کو بھجوادی گئی۔ 

 ایف آئی اے کی جانب سے یونان کشتی حادثہ کے ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے کمشنرز کو مراسلہ لکھا گیا تھا ۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کارروائی ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے سیکشن 5 کے تحت کی گئی جس کے تحت انکی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ سمگلروں کی جائیدادوں کی تفصیلات ایف بی آر کی معاونت سے حاصل کی گئیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق 26 انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات رواں سال درج کیے گئے ، اب تک یونان کشتی حادثہ کے 61 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ، ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے اثاثے اور جائیدادیں کسی کے نام ٹرانسفر بھی نہیں ہوسکیں گی۔