ویب ڈیسک: لاہور میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈی سی لاہور کے مطابق دھوبی محلہ چرر پنڈ میں کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انہوں ںے بتایا کہ بچے بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے قریبی کھمبے میں آئے کرنٹ کی زد میں آئے، 8 سالہ زبیر اور 12 سالہ فیضان موقع پر جاں بحق جبکہ 10 سالک ظہیر زخمی ہے۔ترجمان ڈی سی لاہور نے بتایا کہ زخمی بچے کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
علاوہ ازیں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور: جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ اعجاز سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لاہور: ہربنس پورہ میں بجلی کے سوئچ بورڈ سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 30 سے 35 ہے اور اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔