ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ ایس ایل تھری کو وفاق سے بھی آخری منظوری مل گئی

رنگ روڈ ایس ایل تھری کو وفاق سے بھی آخری منظوری مل گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : لاہوریوں کے لئے بڑی خبر ،  پنجاب حکومت کے بعد رنگ روڈ ایس ایل تھری کو وفاق سے بھی آخری منظوری مل گئی ۔ ایکنک نے17  ارب 78 کروڑ 50  لاکھ کی لاگت سے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا پی سی ون منظور کرلیا۔
 لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے منصوبے کا پی سی ون ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان اکنامک کونسل کے اجلاس میں پیش کیا تھا ۔ ایکنک کے اجلاس میں منصوبہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ اس سے قبل منصوبہ پی اینڈ ڈی اور سی ڈی ڈبلیو پی سے بھی منظور ہوچکا ہے  ۔منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے رنگ روڈ اتھارٹی نے اراضی کی نشاندہی شروع کررکھی ہے ۔ اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک آٹھ کلومیٹر طویل ایس ایل تھری کا کام دوہزار اٹھارہ سے رکا ہوا تھا ۔ نگران پنجاب حکومت نے مکمل توجہ کے ساتھ لاہور کا سب سے اہم منصوبہ ٹریک پر لانے کے لئے کردار ادا کیا ہے ۔ رنگ روڈ ایس ایل تھری کو وفاق سے بھی آخری منظوری کا انتظار تھا جو مرحلہ عبور کرلیا گیا ہے ۔ایکنک نے سترہ ارب اٹھہتر کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا پی سی ون منظور کیا ہے جس کے بعد ٹینڈرنگ پراسیس ہوگا ۔