پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف ایکشن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف ایکشن
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف ایکشن ،فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شاھدرہ کے قریب شیخوپورہ روڈ پر واقع معروف ویجیٹیبل آئل مل پر چھاپہ مار کارروائی ،کوکنگ آئل اور گھی کے نمونے فیل ہونے پروڈکشن بندکر دی گئی .
 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیاءخورونوش تیار کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شاھدرہ کے قریب شیخوپورہ روڈ پر واقع معروف ویجیٹیبل آئل مل پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران آئل سیمپل فیل ہونے پر مل اصلاح تک بند، 5ہزار 600 کلو مارجرین ضبط کر لی گئی ہے ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کوکنگ آئل اور گھی کے نمونے فیل ہونے پروڈکشن بندکر دی گئی جبکہ غلط لیبلنگ اور پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ مارجرین میں وٹامن اے کی مقدار مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی جبکہ گھی اور آئل کی پیکنگ پر لگائے گئے لیبل بھی قوانین کے خلاف پائے گئے جس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی گئی ہے ۔