ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹی پی کی افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کے مسئلہ پر کابل میؓں فیصلہ کن مذاکرات کل ہوں گے

Pakistani special delegate leaves for Kabul, TTP hideouts in Afghanistan, Pakistan, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کابل سے واشگاف الفاظ میں پاکستان میں دہشت گردی میں افغان زمین کو استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کرے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے افغان سر زمین سے بار بار ہونے والی دہشتگردی پر کھل کر بات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس ضمن میں افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف  درانی افغانستان کے دورہ پر آجروانہ ہو رہے ہی؟ن۔ وہ تین دن کابل میں رہیں گے اور افغان طالبان کی عبوری حکومت کو دہشتگردی, دہشتگردوں کی پشتی بانی کو صاف اور واضح پیغام دیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  افغان حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کل بروز جمعرات سے شروع ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹی پی کے حوالے سے اہم بات چیت ہو گی۔

پاکستان واشگاف الفاظ میں افغان طالبان عبوری حکومت سے کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے گا, سفارتی ذرائع 

افغان طالبان کی عبوری حکومت کے آنے کے بعد پاکستان سیکیورٹی فورسز پر, حملوں میں اضافہ ہوا پے, سفارتی ذرائع 

پالستان کی جانب سے اس صورتحال کو نا قابل قبول اور نا قابل برداشت قرار دیا جاے گا, سفارتی ذرائع 

ڑوب دہشت گردی کے بعد پاکستان میں دہشگردوں کے افغان سر زمین کے استعمال پر سمجھوتہ نہ کرنے کا ٹھوس موقف افغان حکام تک پہنچایا جاے گا, سفارتی ذرائع