ویب ڈیسک: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس دفاتر کے باہر ناکے لگا دیے گئے، شہریوں کو چالان کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جانے لگا۔
بغیر لائسنس ڈرائیورز کو فوری لرنر، ڈوپلیکٹ، رینول لائسنس جاری کئے جانے لگے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہے۔ سی ٹی او لاہور نے جرمانہ کی بجائے لرنر پرمٹ، لائسنس بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد چالان یا ریونیو اکھٹا کرنا نہیں، ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی ضمانت ہے۔