ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اسٹار فواد خان جنہیں بڑی اسکرین پر بھی کم ہی ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے، ان کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ایک ویڈیو میں فواد خان بہت خوشگوار موڈ میں کچھ لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
مداحوں کی جانب سے اداکار کی اس ڈانس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ فواد خان کو ڈانس میں کچھ خاص دلچسپی نہیں ہے جب کچھ عرصہ پہلے فلم’منی بیگ گارنٹی‘کے ایک پروموشنل ایونٹ میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں ڈانس کرتے نظر آئیں گے؟
اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں ڈانس نہیں کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں اور ڈانس ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔
فواد خان کو آخری بار بڑی اسکرین پر بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز‘ کے گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا گیا تھا۔