پولیس کی کامیاب کاروائیاں، 4 ریکارڈیافتہ منشیات فروش گرفتار

 پولیس کی کامیاب کاروائیاں، 4 ریکارڈیافتہ منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: ساندہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ساندہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 4 ریکارڈیافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ملزمان سے مجموعی طور پر 3کلو 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جن میں ملزم فیصل کے قبضہ سے 1159 گرام چرس برآمدہوئی، ملزم آصف کے قبضہ سے 560 گرام چرس ، ملزم احمد کے قبضہ سے 1020 گرام چرس ، جبکہ ملزم بخت بلند کے قبضہ سے 1160 گرام چرس برآمدہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے

غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی شاہ روز ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سرغنہ شاہ روز اور جاوید شامل ہیں، ملزمان سے موبائل ، 2 موٹر سائیکلیں ، 2 پستول ،گولیاں برآمدہوئی ہیں۔ ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی متحرک موٹر سائیکل چور و جیب تراش گینگ کو  گرفتارکرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار سے ثاقب عرف ساقی کو اپنے ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل کٹر پلاس ودیگر آلات برآمدکرلیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزمان نے درجنوں واداتوں کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان میں ثاقب عرف ساقی،شہزاد اور شان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے، گینگ کو گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی نے داتا دربار پولیس کی ٹیم کو شاباشی دی۔