یونیورسٹی طالبات کے لئے اچھی خبر

Home Economics University receives 2.7 million dollar worth of free computer softwares
کیپشن: University students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو 27 لاکھ ڈالرز مالیت کے مفت کمپیوٹر سافٹ ویئر مل گئے۔منصوبے کے تحت یونیورسٹی طالبات کو ڈیزائننگ کیلئے جدید سافٹ ویئرز میسر آئیں گے۔
 ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو 27 لاکھ ڈالرز مالیت کے مفت کمپیوٹر سافٹ ویئر دینے کی تقریب میں چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر،وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین، سپیل ٹیکنالوجیز کے چیئرمین الماس حیدر، نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

سپیل کمپنی ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو 10 اقسام کے آٹو ڈیسک پروفیشنل سافٹ ویئر مفت دے رہی ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا تھا کہ 27 لاکھ ڈالرز مالیت کے آئی ٹی سافت ویئرز مفت ملنے سے طالبات کو سہولت میسر آئے گی۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی ماڈرنائزیشن کی بنیاد پر تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer