ٹک ٹاک پر ویڈیوز؛ 90 ہزار ڈالر تنخواہ لینے والی خاتون ملازمت سے فارغ

woman Dismissed from job, tiktok
کیپشن: woman Dismissed from job
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت تقریباً پوری دنیا میں مہنگائی روز بہ روز بڑھ رہی ہے ایسے حالات میں ماہانہ اچھی تنخواہ پر ملازمت کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، امریکی خاتون  کے ساتھ ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا کہ وہ اپنی نوکری سے ہاتھ دوھو بیٹھی۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں لیکزی لارسن نامی خاتون نے ایک ٹیکنالوجی کی کمپنی میں ملازمت شروع کی، کمپنی نے اس کو ماہانہ 70 ہزار ڈالر تنخواہ لینے کا فیصلہ کیا، بعد ازاں کچھ ہی دنوں میں خاتون کی قابلیت اور کام میں اعلیٰ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے اس کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کرتے 90 ہزار ڈالر کردی، خاتون ملازمہ کی جانب سے کمپنی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیکزی لارسن خوشی سے پھولے نہ سمائی تو انہوں نے یہ خوشخبری ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے لوگوں سے شیئر کی۔ ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو طریقے بتانا شروع کیے کہ آپ کیا ایسا کریں کہ تنخواہ میں اضافہ ہوجائے۔ مگر اس کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا، ہوا کچھ یوں کہ ویڈیوز دفتر کے کسی ملازم نے دیکھ لیں اور اس کی خبر باس کو بھی ہوگئی۔

جس پر لیکزی لارسن کو ملازمت سے فارغ کردیا۔اس حوالے سے خاتون کا کہناتھا کہ باس کو یہ خدشات لاحق تھے کہ اگر وہ اپنی تنخواہ کی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرسکتی ہیں تو وہ یقیناً آفس کی خفیہ باتیں بھی دوسروں کو بتاسکتی ہیں لہٰذا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer