ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کی عوام پر پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

Electricity
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس پر کل سماعت  کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے , حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے ۔