ویب ڈیسک: کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے نائلہ کیانی نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو وہ 22 جولائی تک کے ٹو سر کرنےمیں کامیاب ہو جائیں گی۔
نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بھی ہیں۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8 ہزار 611 میٹر ہے۔ اسے پہلی بار 31 جولائی 1954ء کو دو اطالوی کوہ پیماؤں لیساڈلی اور کمپانونی نے سر کیا۔
اسے ماؤنٹ گڈون آسٹن اور چوگو ری(چھوغو ری) یعنی بڑا پہاڑ بھی کہتے ہیں، کے ٹو یا گاڈون آسٹن کی چوٹی قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی وہ بلند ترین چوٹی ہے جو پاکستان اور چین کی سرحد کے قریب گلگت بلتستان میں واقع ہے۔