ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہورکا تاریخی سینما ڈیڑھ سال بعد کھول دیا گیا

شہر لاہورکا تاریخی سینما ڈیڑھ سال بعد کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کوروناوائرس کے پھیلاؤ کےباعث  بندشہر لاہورکا تاریخی سینما اوڈین ڈیڑھ سال بعد کھول دیا گیا ،عید الاضحیٰ کے روز سے پنجابی فلم" لگدی پنجاب دی"ریلیز کی جائے گی ۔

  تفصیلات کے مطابق  کوروناوائرس کے پھیلاؤ کےباعث  بندشہر لاہورکا تاریخی سینما اوڈین ڈیڑھ سال بعد کھول دیا گیا  جس  میں عید الاضحیٰ کے روز سے پنجابی فلم" لگدی پنجاب دی"ریلیز کی جائے گی، سینما اوڈین کا قیام چودہ اگست1947میں عمل میں لایا گیا۔اس سینما کو کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ڈیڑھ سال قبل بند کردیاگیا تھا۔سینما کے ڈائریکٹر آپریشنز قیصر ملک کا کہنا ہے کہ سینما انڈسٹری کےحالات بہت برے ہیں  لیکن اب سینما گھروں کے دوبارہ کھلنے سےبہتری کی امید پیداہوئی ہے، عید الاضحیٰ پر کورونا ایس اوپیز کےساتھ فلم کی نمائش کی جائے گی ۔

  دوسری جانب چیئر مین تماثیل تھیٹر قیصر ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکمشنرلاہورکیپٹن(ر)عثمان،ڈی سی لاہورمدثر ریاض ملک ، پنجاب آرٹس کونسل کے ای ڈی رضوان شریف ،اے ڈی عادل رانا سمیت دیگر کافنکاروں کاساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ تماثیل تھیٹر میں عید الاضحیٰ پر معیاری سٹیج ڈراما پیش کریں گے ۔پریس کانفرنس میں اداکار ہنی البیلا، طاہر انجم،آصف اقبال،گلفام،سونو بٹ ،اقراءخان ،پرڈیوسر افضل بٹ سمیت دیگر فنکار بھی موجود تھے ۔چیئر مین تماثیل تھیٹر قیصر ثناءاللہ نے  کمشنر لاہور ڈی سی لاہور کو عید پر ڈراما دیکھنے کی دعوت بھی دی۔