(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےنیا لوگو جاری کردیا،نئے لوگو میں " اپنا مقام پیدا کر" کو فوقیت دی گئی ہے۔
تفصیل کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنا لوگو تبدیل کردیا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ تمام ہدایات نئے لوگو کے ساتھ جاری کی جائیں گی،محکمہ تعلیم کےمطابق سکول سربراہان نئے لوگو کے ساتھ جاری ہونے والی تمام ہدایات پر عملدرآمد کروائیں گے۔