پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ;ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ;ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی
کیپشن: Transporters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو خود مقررہ کرایہ کی وصولی کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.

تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے، پردیسیوں کی اپنوں کے ساتھ عید منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور حوالے سے لاہور لاری اڈہ، ٹھوکر نیگ بیگ، سٹی ٹرمینل پر رش لگا ہوا ہے، ٹرانسپوٹر حضرات دنوں ہاتھوں سےپردیسیوں کو لوٹنے میں مشغول ہیں،پردیسیوں سے زائد کرایہ وصول کیاجارہا ہے۔

حکومت پنجاب نےٹرانسپوٹر مافیا کے خلاف ایکشن لے لیا ہے،وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنےوالے ٹرانسپورٹرز کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا،وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈوں پر جاکرخود چیکنگ کریں، وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مقررکردہ کرائے سے زائد کرایہ وصول کر نےوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایو ں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے،عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے زائد رکرایہ وصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں ہے، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer