سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کالائحہ عمل طے کرنے کےلئے 27 جولائی کو صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کا اجلاس طلب کرلیا،نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں طلب کیے گئے اجلاس میں تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کےچیئرمین اور سی ای اوز شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کالائحہ عمل طے کرنے کےلئے 27 جولائی کو صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں گراس روٹ کرکٹ کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئیں گے،ایسوسی ایشنز کے چیئرمین اپنے اب تک کے تجربے سے آگاہ کریں گے۔پی سی بی کی جانب سے صوبائی عہدیداروں کو بھجوائی گئی ای میل کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں کرکٹ ایسوسی ایشنزکو فعال بنانے ، ان کے گورننس معاملات، مستقبل کا روڈ میپ ،کلب کرکٹ کی بحالی کے طریقہ کار ،کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کردار اوربجٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں کوچ، امپائرزاور سکوررز ڈیویلپمنٹ پروگرام ،صوبائی ایسوسی ایشنز کی ایچ آر پالیسی کی میڈیا گائیڈ لائنز طے کرنے کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشنز کو درپیش چیلنجز اور بورڈ کی سپورٹ کےطریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔