ویب ڈیسک: پاکستان ای اسپورٹس کی دنیا میں داخل، پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ فری فائر کے انعقاد کا اعلان ہوگیا، وزارت اطلاعات نے عالمی کمپنی گرینا سے مفماہمتی یاداشت پر دستخط کردئیے۔
اسلام آباد میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پہلی مرتبہ ای سپورٹس میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای سپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے۔
گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہےبیگو کے تعاون سے فری فائر پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 567 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جس میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں۔ کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی۔جس میں دو ملین ڈالر کے انعامات ہیں۔ ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 بلین ڈالر عبور کر چکی ہے۔جیسے جیسے ہم آگے جائیں گے اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ پاکستانی نوجوانوں کو ای سپورٹس کی صورت میں ایک بڑا موقع میسر آرہا ہے۔