ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور کے باسیو ں لئے بڑی خوشخبری

Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام بند روٹس فعال ہونگے۔ رواں مالی سال ساٹھ کروڑ کے بجائے 3 ارب 50 کروڑ کی لاگت سے الیکٹرک بسوں کی خریداری کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پہلے فیز میں شہر کےتمام روٹس فعال کرنے کے لیے 200 بسوں کی فراہمی رواں سال ہی یقینی بنائی جائیگی، دوسرے فیز میں پنڈی اور تیسرے فیز میں فیصل آباد کے لیے دو دو سو بسیں خریدی جائیں گی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بسوں کی خریداری کے لیے درکار مزید دو ارب 90 کروڑ کی گرانٹ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی بسوں کی خریداری کے لیے درکار اضافی گرانٹ کے لیے ڈٹ گئے۔ رواں مالی سال بسوں کی خریداری کے لیے صرف ساٹھ کروڑ کا بجٹ رکھا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 60 کروڑ کے بجائے رواں سال ہی لاہور کے لیے 200 بسوں کی خریداری سفارشات بھجوا دیں۔ الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے درکار بقیہ دو ارب 90 کروڑ کے فنڈز سپلمنٹری گرانٹ دیے جائیں گے۔ الیکٹرک بسوں کو لاہور شہر میں بند ہونے والے روٹس اور بطور فیڈر روٹس بھی استعمال کیا جائیگا۔