دانش سکول کے نام پر قومی خزانےکو ایک ارب سے زائد کا ٹیکہ

دانش سکول کے نام پر قومی خزانےکو ایک ارب سے زائد کا ٹیکہ
کیپشن: Danish School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: غریب اور مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے بنائے گئے دانش سکولوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف،  دانش سکولوں کے نام پر قومی خزانے ایک ارب سے زائد کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔
 پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 19_2018، شمالی پنجاب کے چار دانش سکولز میں ایک ارب 59کروڈ سے زائد بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جبکہ نان پروڈکشن ریکارڈ میں 53 ملین ،جبکہ قوائد و ضوابط سے ہٹ کر ادئیگیوں میں اٹھارہ کروڑ سے زائد بے ضابطگیاں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنل کنٹرول ویکنیس 38کروڑ ،جبکہ ستانوے کروڑ سے زائد کارکردگی کی مد میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں اعلیٰ حکام کو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ انتظامیہ مانیٹرنگ نظام کے نفاذ پر عملدرامد کو یقینی بنائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer