ویب ڈیسک: خانہ کعبہ کے غلاف کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا۔
سیاہ رنگ اور قرآنی آیات سے سجے ہوئے غلاف کو ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے،مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کسوہ کو تبدیل کردیا گیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ درجنوں ماہرین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی میں شرکت کی۔
نئے غلاف کعبہ کے مجموعی 16ٹکڑوں کو آپس میں جوڑا گیا ۔ غلاف کے نچلے حصے میں چھ ٹکڑے اور 12 قندیلیں شامل ہیں۔670 کلوگرام خام ریشم سے بنے غلاف پر 120 کلوگرام سنہری اور سو کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کیے گئے ہیں۔
کعبۃ اللہ نے نیا غلاف اوڑھ لیاhttps://t.co/EG0FRwGFqs pic.twitter.com/phTlY9M2tv
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) July 19, 2021
کعبے کی رونق ، کعبے کا منظر ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ
— مبشر گوندل ???????? (@Mubasharnazir06) July 19, 2021
دیکھئیں تو دیکھے جائیں برابر،اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
اللّہ تعالیٰ ہر مسلم کو حج کی سعادت نصیب فرمائےآمین یا رب العالمین #Hajj2021#HajjMubarak@OfficialTeamMAJ pic.twitter.com/gJ1nvK21hX
سعودی عرب، بیت اللہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے تازہ ترین مناظر ، پیغام ٹی وی پر آج عرفات میں ہونے والے خطبہ حج کا ترجمہ پیش کیا جائے گا۔ ان شااللہ pic.twitter.com/jarJk2nSbl
— Paigham TV (@paighamtv) July 19, 2021
کورونا کے باعث مسلسل دوسرے برس محدود تعداد میں مسلمان حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ رواں برس سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں سمیت محض 60 ہزار افراد مقدس فریضہ ادا کررہے ہیں۔