حج کے رکن اعظم، وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے عازمین میدان عرفات پہنچ گئے

Hajj pilgrimage 2021
کیپشن: عازمین میدان عرفات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ حج کے رکن اعظم، وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے عازمین میدان عرفات پہنچ گئے۔ مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ خطبہ حج دیں گے۔

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں، مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ عازمینِ حج خیمہ بستی سے میدان عرفات پہنچ گئے۔ جبل رحمت پر دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے جبکہ حجاج مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔ شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ خطبہ حج دیں گےاور خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
حجاج کرام ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گےاور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب پڑھے بغیر مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ایک ہی وقت میں ادا کریں گے جبکہ رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ عیدالاضحیٰ کو حجاج واپس منیٰ آکر شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔سنت ابراہیمی ادا کی جائے گی اور مرد حجاج اپنے سر منڈوا لیں گے۔
کورونا کے باعث مسلسل دوسرے برس محدود تعداد میں مسلمان حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ رواں برس سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں سمیت محض 60 ہزار افراد مقدس فریضہ ادا کررہے ہیں۔