ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی خان؛ بس اور ٹرالے میں خوفناک تصادم، 27 مسافر جاں بحق

عید کی خوشیاں غم میں تبدیل
کیپشن: ڈی جی خان ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں خوف ناک تصادم، حادثہ میں 27افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ خوفناک ٹریفک حادثہ ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے  پر پیش آیا۔ جس میں 27 افراد جان بحق اور 46 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلی عثمان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے ۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کرتے ہوئے  زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں۔