( سٹی 42 ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو داری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کی طبیعت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہباز شریف کی طبیعت ناسازی کے حوالےسے علم ہوا تھا۔ بلاول نے شہبازشریف کی مزاج پرسی کرتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہیں کہ صدر مسلم لیگ (ن) جلد صحت یاب ہوں۔
شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے دریافت کرتے ہوئے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ کل مسلم لیگ (ن) کا وفد چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کرئے گا، جس میں سیاسی صورتحال اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت بھی ہوگی۔
یاد رہے بلاول بھٹو زرداری کل سکھر سے لاہور تشریف لائے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے حکومت مخالف مشترکہ محاذ کی تیاری کے ساتھ ساتھ پارٹی قائدین کے ساتھ مشارت بھی شروع کردی ہے۔ لاہور میں قیام کے دوران پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کرے گی۔