ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کورونا کا کردار ادا نہ کرے، گورنر پنجاب

 اپوزیشن کورونا کا کردار ادا نہ کرے، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسین کی ملاقات، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ہر سطح پر نقصان دہ ثابت ہوا ہے اب اپوزیشن کورونا کا کردار ادا نہ کرے۔
گورنرہائوس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی، عید پر کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی -  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں کمی سے صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے لیکن مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک اور سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان کا استعمال یقینی ہونا چاہیئے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer