صوبائی وزیر کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آگئی

صوبائی وزیر کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) صوبائی وزیرجنگلات اسد کھوکھر کے استعفے کی وجوہات سامنے آگئیں، اسد کھوکھر نے استعفی دیا نہیں بلکہ لیا گیا، اسد کھوکھر پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملکر کرپشن کے مبینہ الزامات لگائے گئے تھے، اسد کھوکھر نے بنی گالا جاکر وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے مبینہ الزامات کی چارج شیٹ لگائی گئی۔ سابق صوبائی وزیر نے رنگ روڈ فیز تھری کے منصوبے میں رکاوٹ ڈالی، رنگ روڈ فیز تھری کے منصوبے کا افتتاح وزیراعظم نے گزشتہ ماہ دورہ لاہور کے دوران کیا تھا۔ گزشتہ رات فارغ کئے گئے کمشنر بلال لودھی کو بھی اسد کھوکھر نے سفارش کرکے لگوایا تھا۔ سابق وزیر کو بلال لودھی اور سابق سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی کو فارغ کرنے پر بھی اعتراض تھا، انکی برطرفی رکوانے کی کوشش بھی کی۔

 ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کمشنر اور سیکرٹری ایس اینڈ ڈی جی کے ساتھ منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ سابق صوبائی وزیر سے وزیراعظم کی واپسی پر ہی استعفیٰ دینے کا کہہ دیا گیا تھا لیکن اس سے پہلے کمشنر بلال لودھی کو فارغ کیا گیا اور پھر اسد کھوکھر سے استعفیٰ دینے کا کہا گیا۔

سابق صوبائی وزیر نے گھر سے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا۔ ان الزامات کے حوالے سے اسد کھوکھر سے رابطہ کی بھی کوشش کی گئی لیکن انکے دونوں موبائل نمبرز بند ملے۔