ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروش بے لگام، مہنگائی نان سٹاپ بڑھنے لگی

گراں فروش بے لگام، مہنگائی نان سٹاپ بڑھنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے (حسن علی) شہر میں مہنگائی عروج پر، گراں فروش مافیا بے لگام، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، ادرک 475روپے فی کلو تک جا پہنچا جبکہ ٹماٹر 85 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

 عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خوروں نے بھی پنجے مضبوط کر لئے، من مانی قیمتوں پر سبزیوں کی فروخت جاری، سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد خواب بن کر رہ گیا، پیاز50، لیموں 140، ہری مرچ 120، ہرا دھنیا  250، لہسن 200 اور آلو 60 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت یا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔

 سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں قیمتیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں سبزیاں مہنگی فروخت ہورہی ہیں، شہر میں برائلر کی رسد اورطلب مستحکم ہو نے کے باعث قیمت بھی مستحکم رہی، مرغی کے گوشت کی قیمت271 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

سرکاری نرخ بڑھنے سے ماڈل بازاروں میں بھی سبزی و پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، ماڈل بازاروں میں آلو 50، پیاز 35، لہسن 175، ادرک 80 روپے اضافے کے بعد 370، کریلے 40، بینگن 56، سبز مرچ 45 روپے اضافے کے بعد 95، شملہ مرچ 78، گھیا کدو 68، گھیا توری 70 جبکہ مٹر 90 روپے اضافے کے بعد 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 

ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ندیم عباس بارا نے اشیاء خور و نوش کی قیمتوں کے حوالے سےماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ کیا,اس موقع پر ممبر پرائس کنٹرول ندیم عباس بارا کا کہنا تھا کہ ماڈل بازاروں میں اشیاء خور و نوش کی قیمت کا عام بازار سے 5 سے 10 روپے کا فرق ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer