ایپ زوم نے ٹک ٹاک کا ریکارڈ توڑ دیا

ایپ زوم نے ٹک ٹاک کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)دنیا میں روز نئی ایجادات نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا وہ سب جو کبھی ممکن نہیں تھا آج اس پر بھی حضرت انسان نےریسرچ کرتے ہوئے ممکن بنادیا،اس حوالے سے چین کی ایجادات نے دنیا میں دھوم مچادی ہے،نئی ایپ زوم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ اس نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ اور عصر حاضر میں انسان کی مشکلات کو حل کرنے میں سائنسدان مختلف تجربات کررہے ہیں،کورونا کی وجہ سے زیادہ تر تجربہ گاہیں، سکول، کالجز، جامعات بند پڑیں ہیں جس کی وجہ سے طلباء، اساتذہ پریشانی کا شکارہیں کیونکہ آن لائن لیکچر،میٹنگ کے لئے کوئی ایسی ایجاد کی ضرورت تھی جس سے یہ سب گھر میں ممکن ہو،ایسے حالات میں نئی ایپ متعارف کرائی گئی۔اب دنیا بھر میں سکول، کالج اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اداروں میں آن لائن کلاسز اور میٹنگز کے لیے ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

زوم ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی، زوم سے قبل چین کی بنائی گئی ایپ ٹک ٹاک کو  دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز حاصل تھا لیکن اب زوم نے ٹک ٹاک سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔ ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو رواں سال کے اپریل اور جون میں 300 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

زوم نے ایپل سٹور پر بھی ٹک ٹاک ریکارڈ توڑ دیا جہاں ایپ کو 94 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جب کہ ٹک ٹاک کو 71 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔گوگل پلے سٹور پر ٹک ٹک سرِ فہرست ہے جسے 225 ملین سے زائد مرتبہ  اورزوم کو 200 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ دیگر ممالک میں بات کی جائے تو بھارت میں زوم کو68 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے،امریکا میں اسے 41 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے استعمال ہونے والی مشہورایپلی کیشن ’زوم‘ نے صارفین کی معلومات کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اپنا نیا اور بہتر ورژن5.0 لانچ کر دیا ہے۔نئے ورژن میں بہتر انکرپشن فیچرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس شرکت سے روکا جاسکے۔ کسی بھی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے خود پاسورڈ کی بجائے چھ ہندسوں پر مشتمل پاسورڈ درکار ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer