کورونا وائرس کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری میں شدید بحران

 کورونا وائرس کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری میں شدید بحران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: کورونا وائرس کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری میں شدید بحران، چیف ایگزیکٹیو آفیسر   پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے ) ائیر مارشل ارشد ملک  نے  وفاقی وزیر ہوابازی کو مراسلہ لکھ دیا اور بڑھتے ہوئے خسارے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن سے تعاون کی اپیل کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق   کورونا وائرس کے باعث شدید بحران کے حوالے سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے )  ائیر مارشل ارشد ملک  نے وفاقی وزیر ہوابازی کو مراسلہ لکھ دیا، انہوں نے بڑھتے ہوئے خسارے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے تعاون کی اپیل کر دی، مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ ائیرلائن انڈسٹری تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے،  کورونا  کے باعث حالات خرابے ہونے سے دنیا کی مختلف ائیرلائینز  کی جانب سے ملازمین کو بھر نکالا گیا.

 پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن (پی آئی اے )  نے اس دوران ریلیف پروازیں چلا کر اس مشکل حالات سے نمٹنے کی پوری کوشش کی، مگر یہ چیلنج اکیلا پی آئی اے نہیں نمٹ سکتا، اس حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت اور سی اے اے کے بھرپور کی ضرورت ہے۔

 

 ارشد ملک کی جانب سے درخواست کی گئی کہ   کورونا وائرس کے حالات میں بہتری تک سول ایوی ایشن چارجز کی ادائیگی میں مہلت دی جائے، سی اے اے قومی ائیرلائن کے مالی حالات کم کرنے کے لیے مدد کرے، یہ عمل ناصرف قومی ائیرلائن کے بقا بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں ملازمین کی نوکریوں کے بچانے میں مدد گار ہو گا، وفاقی حکومت و ادارے کے ساتھ اتحاد سے بہت جلد ان حالات پر قابو پایا جا سکے گا۔    

 دوسری جانب  سول ایوی ایشن حکام نے انٹرنیشنل پروازوں میں فیملیز کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی، ایک ہی شناختی کارڈ یا ایک فیملی کے مسافر اکھٹے بیٹھ سکیں گے، سی اے اے نے کی جانب سے تمام ائیرپورٹس مینجرز اور  ائیرلائینز انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer