لاہور انٹرٹینمنٹ پارک کا ڈیزائن تیار

لاہور انٹرٹینمنٹ پارک کا ڈیزائن تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا جوہر ٹاؤن میں لاہور انٹرٹینمنٹ پارک کی سائٹ کا دورہ، منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر جامع بریفنگ لی۔

  ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق نے انٹرٹینمنٹ پارک منصوبے پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ لاہور کا پہلا انٹرٹینمنٹ پارک جوہر ٹاؤن میں ہوگا، جو 140 کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے، منصوبے پر 33 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، انٹرٹینمنٹ پارک کا ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے،انٹرٹینمنٹ پارک میں جاگنگ ٹریک، جم، باسکٹ بال کورٹ، ٹینس کورٹ، منی گالف کلب اور دیگر آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی, پارک میں جھیل بھی بنائی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کا کام مکمل کرلیا گیا، جلد ہی ٹینڈر طلب کرکے کام الاٹ کر دیا جائے گا،اس وقت منصوبے کے ابتدائی ماحولیاتی تجزیہ کا کام جاری ہے جس کی رپورٹ جلد مرتب کر لی جائے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ جوہر ٹاؤن میں بنائے جانے والے انٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اورشہریوں کو تفریح کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ذرائع  کے مطابق  17 جولائی کو ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا ، ڈی جی ایل ڈی اے کو چیف انجنئیر نے منصوبے پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبےکی 880 میں سے770 پائلوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے،باقی پائلیں ایک ہفتے میں مکمل ہوں گی۔

واضح رہے کہ11 دسمبر 2019 کو پنجاب حکومت نے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کرنے کیلئے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں علیم ڈارکرکٹ اکیڈمی سے ملحقہ 140کنال اراضی پر انٹرٹینمنٹ پارک بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer