عید سے 3 روز قبل شاپنگ مالز، بازار بند کرنے کی تجویز

عید سے 3 روز قبل شاپنگ مالز، بازار بند کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات، پنجاب حکومت نے عید سے قبل شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے تجویز دے دی، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی حکومت پر تنقید، کہتے ہیں کہ حکومت کی کنفیوز پالیسی کے باعث تاجر اور عوام پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عید الفطر کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد اب عید الاضحیٰ سے تین دن پہلے شاپنگ مالز اور بازار بند  کرنے کی تجویز وفاق کو ارسال کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مذکورہ تجویز عید سے قبل بازاروں میں ممکنہ رش اور کورونا ایس او پیز کومد نظر رکھتے ہوئے ارسال کی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاق مشاورت سے کرے گا، طبی ماہرین کی جانب سے حکومتی تجویز کو سراہا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے قبل شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر (ن) لیگی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا،  صدر مسلم لیگ (ن) لاہور علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ تاجروں کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ بازار کھلے رہیں تو کوئی حرج نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں کہ روز نئے فیصلوں سے تاجر بھی پریشان ہیں، جبکہ ایم این اے علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ حکومت کو ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ عید سے قبل پنجاب حکومت شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کے حوالے سے پلاننگ کے ساتھ حکمت عملی بنائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد46 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اموات789  ہوگئیں، سرکاری ہسپتالوں کی آئسولیشن وارڈز  میں101، آئی سی یو  میں48 اور وینٹی لیٹر  پر 26 مریض زیرعلاج ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں49مریض آئسولیشن وارڈز،20آئی سی یو  اور 5 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،پنجاب بھر  میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 89 ہزار 465 اور 2 ہزار 67 اموات ہوچکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer