ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی الصبح موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

علی الصبح موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی دارالحکومت لاہور صبح سویرے ہی بھیگ گیا، مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش، کوٹ لکھپت، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ کے اطراف میں بارش، جوہر ٹاؤن، چونگی، قینچی، نشتر، ماڈل ٹاؤن، کلمہ چوک، لبرٹی، گلبرگ، ڈیفنس کے علاقوں میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، ٹریفک کے بہاو میں بھی مشکلات۔

تفصیلات کے مطابق  صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے اطراف 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ 1.5، تاجپورہ0.5، لکشمی چوک 0.1 ملی میٹربارش ہوئی، نشتر ٹاؤن1، پانی والا تالاب، فرخ آباد، گلشن راوی0.1 ملی میٹربارش ریکارڈ اور اقبال ٹاؤن، نشتر ٹاؤن میں0.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں  دو روز قبل  ہونے والی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس کے باعث باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے مزید بارشوں کا امکان ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش سمن آباد میں 54 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ 34 ملی میٹر، لکشمی چوک 40 ملی میٹر، اندرون شہر 39 ملی میٹر، گلشن راوی 47 اور سب سے کم بارش  ائیر پورٹ کے علاقے میں 9 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی، شہر کا کاروباری حب پانی میں ڈوب گیا، رحمان گلیاں برانڈرتھ روڈ،  بادامی باغ آٹو پارٹس  مارکیٹ، لاری اڈہ، سبزی وفروٹ منڈی پانی سے بھر گئی۔

 واسا حکام کے مطابق شہر کی مکمل نکاسی کے عمل تک ٹیمیں فیلڈ میں ہیں، بارش سے کئی  سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا والٹن روڈ، ، فیروز پور روڈ، کینال، جیل اور مال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں  میں طے کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer