ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، 62 گاڑیاں بند

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، 62 گاڑیاں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز اور دکانداروں کو کوروناوائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر62 گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ 15 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

  ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ 978 دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا جس میں سے77 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی،15 دکانوں کو سیل کیا گیا اور62 گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔

 جبکہ30  ہزار600 روپے کے جرمانے کئے گئے، ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کر انے  کے لئے متحرک ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی ٹائیگر فورس کینٹ کے علاقے میں مارکیٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاروائی کی۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ 14 دکانوں اورتین ہوٹلز کو بھی سیل کر دیا جبکہ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر کورونا کی روک تھام کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں ۔لاک ڈاون کے دوران آپریشن میں 223137دکانوں کی انسپکشن کی گئی اورخلاف ورزی پر 22988 دکانوں کو سیل اور بندکیا گیا۔ لاک ڈاون کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 331704 موٹر سائیکلوں، 100655 گاڑیوں اور 63747 پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو چیک کیا گیا۔

227554 موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ وہیکلز کو خلاف ورزی پر سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانے عائد کئے۔

ایس او پیز کی پاسداری کے حوالے سے 323516 شہریوں کو روکا گیا اور خلاف ورزی پر58432 کو جرمانہ کیا گیا، گذشتہ روز صوبے بھر میں 4262 دکانوں کی انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزی پر 220دکانوں کو سیل اور بندکیا گیا۔  10802موٹر سائیکلوں، 2463 گاڑیوں اور 1366 پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو چیک کیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسول ایڈمنسٹریشن نے2688 موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اورپبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو جرمانے کئے۔5889 شہریوں کو چیکنگ کیلئے روکا کیا گیا۔

 خلاف ورزی پر 1159 افراد کو سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانہ کیا۔ آئی جی نے کورونا کے پھیلاؤ کومحدود سے محدودرکھنے کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer