پنجاب میں 65ہزار مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب

پنجاب میں 65ہزار مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کی شدت میں مزید کمی، شہر میں 190 نئے کیسز اور 2 اموات کی تصدیق، کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد46 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اموات789  ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری ہسپتالوں کی آئسولیشن وارڈز  میں101، آئی سی یو  میں48 اور وینٹی لیٹر  پر 26 مریض زیرعلاج ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں49مریض آئسولیشن وارڈز،20آئی سی یو  اور 5 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ  پنجاب بھر میں بھی کورونا وائرس کے 442نئے کیسز اور 8 اموات ہوئی ہیں۔

صوبے میں کورونا  کیسز  کی مجموعی تعداد 89 ہزار 465 اور 2 ہزار 67 اموات ہوچکی ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلئے اب  تک 6لاکھ 34 ہزار 246 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ  65 ہزار 9 افراد کورونا کو  شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا کے باعث ادویات کے خام مال کی درآمد تعطل کا شکار ہے، ڈی جی ہیلتھ آفس کی4  ارب روپے کی ادویات کی خریداری 30 فیصد تک متاثر ہوگئی۔ بعض اینٹی بائیوٹک اور جان بچانے والی ادویات تاحال نہ مل سکیں۔ادویہ ساز کمپنیوں نے خام مال لنے پر سپلائی دینے کی یقین دہانی کرادی۔

 

کورونا کے باعث ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے تحت گزشتہ مالی سال میں خریدی گئی ادویات کا 30 فیصد سٹاک تاحال نہیں مل سکا۔ڈی جی ہیلتھ آفس نے گزشتہ مالی سال میں 4 ارب روپے کی ادویات خریدنے کا عمل شروع کیا تھا۔ ادویہ ساز کمپنیوں کو خام مال نہ ملنے پر اینٹی بائیوٹک اور جان بچانے والی دیگر ادویات کی خریداری 30 فیصد متاثر ہوئی ہے۔خام مال نہ ملنے کی وجہ سے ادویہ ساز کمپنیاں بروقت سپلائی فراہم نہیں کر سکیں۔

  ذرائع کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ آفس کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ خام مال ملنے پر ادویات تیار کرکے سپلائی دی جائے گی۔
 

Shazia Bashir

Content Writer