ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا انتہائی مہنگا، نیا ریکارڈ بنا دیا

سونا انتہائی مہنگا، نیا ریکارڈ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیئں، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا چوراسی ہزارچھ سوکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جیولرز نے سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

سونے کی قیمت میں آٹھ سو روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چوراسی ہزار روپے چھ سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا ستتر ہزار پانچ سوپچاس روپے کا ہوگیا، مقامی جیولرز کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سترہ ڈالر فی اونس اضافہ ہے۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جیولرز برادری کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہونے سے سونے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔