درنایاب: واسا کو فیلڈ سٹاف کے لیے گاڑیوں کی کمی کا سامنا، واسا نے حکومت پنجاب سے مزید بتیس گاڑیوں کی خریداری کی اجازت طلب کرلی۔
واسا نے حال ہی میں حکومت پنجاب سے باون گاڑیوں کی خریداری کی اجازت طلب کی تھی، پنجاب حکومت نے ابتدائی طورپر بیس فیلڈ گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی تھی، واسا نے بیس سنگل کیبن ہائی لکس کی خریداری کے بعد مزید گاڑیوں کی خریداری کی اجازت طلب کی ہے۔ محکمے کی جانب سے حکومت پنجاب سے اجازت کی سمری سیکرٹری ہاوسنگ کو ارسال کردی گئی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزکا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز، ایکسئینز اور ایس ڈی اوزکو اس وقت فیلڈ اور بارشوں میں فرائض انجام دینے کے لیے گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔
واسا اپنےوسائل سے فیلڈ سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے لئے گاڑیاں خریدے گا۔