(سٹی 42)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےپنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کردیا،صوبائی وزراءکےمحکمےتبدیل کردئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سےوزیراعلیٰ پنجاب نےکابینہ کےاراکین کےقلمدان تبدیل کردیئےہیں, صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری کا محکمہ تبدیل کردیا گیا،یاسرہمایوں سےسیاحت کامحکمہ واپس لے کر سیاحت کامحکمہ وزیرِنوجوان امورتیمورخان کے سپرد کر دیا گیا،راجہ بشارت کو سوشل ویلفیئراوربیت المال کااضافی چارج دیدیا گیا، اجمل چیمہ سے سوشل ویلفیئراور بیت المال کی وزارت واپس لیکروزیر قانون راجہ بشارت کواضافی چارج دے دیا گیا،اجمل چیمہ کووزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم میں بھیج دیا گیا ہے,وزیرِ صنعت اسلم اقبال کواطلاعات کااضافی چارج دےدیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کل کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔