پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ تیار

پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کا ڈرافٹ تیار، پالیسی میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینے اور پنجاب میں سپورٹس سکول قائم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی سپورٹس پالیسی 2019 کا ڈرافٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر نے تیار کیا، سپورٹس پالیسی میں پنجاب بھر میں سپورٹس کلچر کے فروغ کیلئے پنجاب میں سپورٹس سکول قائم کرنے اور کھیلوں میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کو شامل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 پالیسی میں کھیلوں کی سہولیات کو قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی مدد سے چلانے کیلئے ہر شہر میں ٹیلنٹ کی مناسبت سے سپورٹس اکیڈمی قائم کرنا ہو گی جبکہ ضلع سپورٹس اکیڈمی میں 5 سے 15 سال کے بچوں کو داخلہ دیا جائے۔

  سپورٹس پالیسی میں ہر ٹیلنٹیڈ کھلاڑی کو 10 ہزار گھنٹے تربیت فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری قرار دی گئی ہے، سپورٹس پالیسی کے ڈرافٹ کو سیکرٹری، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ کو بھجوا دیا گیا، فائنل ڈرافٹ کو اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer