ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز پیشی کیلئے احتساب عدالت روانہ

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز پیشی کیلئے احتساب عدالت روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے لیے جاتی امرا سے روانہ ہوگئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازصبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئیں، ن لیگی رہنماء مریم اورنگزیب اورحنا پرویز بٹ بھی ان کے ہمراہ تھیں، مریم نواز کی روانگی کے وقت بکرے کا صدقہ دیا گیا، جبکہ کارکنان نے گل پاشی کے ساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز کوجعلی دستاویزات جمع کرانے کے الزام میں طلب کر رکھا ہے، 6جولائی 2018 کو مریم نواز کوایون فیلڈ کیس میں 8 سال قید اور دو ملین پاؤنڈز جرمانہ کیا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer