عمران یونس:این اے129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مخالفین اپنی حدود میں رہیں، ورنہ چھبیس جولائی کو گھروں سے نکال کر جوتے ماریں گے۔جو جو اوقات سے باہر ہوا 26 جولائی کو گھر سے نکال کر جوتے ماریں گے۔
عبدالعلیم خان نے این اے 129تاج پورہ سکیم میں مہم کا آغاز تاج پورہ سکیم کینال بند روڈ پر پارٹی رہنماء حاجی شوکت علی قصوری کی جانب سے منعقدہ جلسے میں شرکت کرکے کیا۔ عبدالعلیم خان کی آمد پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیوں اور ہاروں سے استقبال کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ این اے 129 سے سردار ایاز صادق کو پتا لگ گیا کہ وہ الیکشن ہار گئے۔ ہم کتنے غیرت مند ہیں پی ٹی آئی 25 جولائی کو بتا دے گی، جو جو اوقات سے باہر ہوا 26 جولائی کو گھر سے نکال کر جوتے ماریں گے۔
عبدالعلیم خان نے نظام آباد ساٹھ فٹ روڈ، تاج پورہ سکیم ڈی بلاک، تاج پورہ مین روڈ پر بھی منعقدہ جلسوں سے خطاب کیا۔ تاج باغ موتی گلی جلسہ میں حلقہ سے ن لیگی رہنماء چوہدری اشفاق نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔