ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگ ڈاکٹرز نے نگران حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

ینگ ڈاکٹرز نے نگران حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: City42 - YDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں اگر نگران حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سروسزہسپتال میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کےرہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر معیز نے کہاکہ سہولیات کے فقدان والے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے اور بیماریوں کے کنٹرول کیلئے مربوط سسٹم بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاطف نے کہاکہ چیف جسٹس صحت کے منصوبوں کافرانزک آڈٹ کرائیں، انہوں نے سنٹرل انڈیکشن پالیسی کو فی الفورختم کرنے کا مطالبہ کیا۔