(سعدیہ خان) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے، پارٹی رہنماﺅں اور جیالوں نے اُنکے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ لاہور کے 11 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما غلام محی الدین کی رہائش گاہ گلبرگ میں بلاول بھٹو کے استقبال کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا۔ جس میں صدر لاہور عزیز الرحمان چن، امیدوار این اے 123 زاہد ملک، امیدوار این اے 130 ممتاز خالد، امیدوارپی پی 149 میاں محمد اسلم، اشرف بھٹی سمیت پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلاول بھٹو کے استقبال اور ریلی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عزیز الرحمان چن کا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام آج بی بی کے بیٹے کا شاندار استقبال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر استقبالیہ کیمپ پر بلاول بھٹو عوام سے خطاب کریں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔
حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ کسی نے پیپلز پارٹی کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی تو لاہور کی سٹرکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔