راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد، اینٹی کرپشن حکام چودھری پرویزالہیٰ کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ

 راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد، اینٹی کرپشن حکام چودھری پرویزالہیٰ کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:  سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو راہداری ریمانڈ کیلئے اینٹی گرپشن عدالت میں پیش کر دیا۔ 

اینٹی کرپشن عدالت نے چودھری پرویز الہیٰ کا راہداری ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ جس کے بعد اینٹی کرپشن حکام چودھری پرویزالہیٰ کو لے کر اڈیالہ جیل راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کو آج پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل لے جایا جا رہا تھا، لیٹ ہونے اور دھند کے باعث انہیں مریدکے سے واپس لاہور لایا گیا، جس کے بعد چوہدری پرویز الہی کو اینٹی کرپشن عدالت میں دوبارہ پیش کر دیا گیا۔ فاضل جج ارشد حسین بھٹہ اس وقت اینٹی کرپشن کورٹ میں موجود تھے۔

پرویز الہیٰ کے وکلا رات لاہور میں قیام کے کیلئے راہ داری ریمانڈ کی حمایت کی، تاہم عدالت نے  راہ داری ریمانڈ  دینے سے  انکار کر دیا، عدالت نے کہا کہ واپس اڈیالہ لے کر جائیں ملزم کو رات لاہور میں نہیں رکھا جا سکتا۔