چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ،انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو

Inzmam ul haq,Media talk,City42
کیپشن: Inzamam ul haq,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کی میڈیا سے گفتگو ،ان کا کہنا تھا کہ:چیف سیلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ،جب کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا۔
 تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہاکہ کسی بھی پلئیر پر پریشر ہو تو اس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے،بابر اعظم کی تین فارمیٹ میں پرفارمنس بہترین ہے ،بابر پر پریشر نہیں ہے لیکن کپتانی وقت کے ساتھ ہی آتی ہے ،بابر کو مزید کپتانی کا موقع ملنا چائیے  کیونکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بابر اچھا کپتان بنے تو اسے مزید موقع دینا چاہیے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہمیشہ

@24newshdofficial #24news #babarazam #inzmamulhaq #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial

مثبت رہا ہے ،افغانستان ہو یا انڈیا کرکٹ کھیلنی چاہیے،فارن کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں ہے پاکستانی کوچز بھی اچھےہیں،دیکھنا یہ ہے کہ فارن کوچ یا لوکل کوچ پاکستان ٹیم کو بہتر کر سکتا ہے ،میرے دور میں مکی آرتھر نے بہت اچھا کام کیا ۔
 انضمام الحق نے کہا کہ ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اورمحمد یوسف بھی اچھا کام کر رہے ہیں ،فارن اور لوکل کی بات نہیں جو بھی کھیلا ہوا ہے کوئی بھی کوچنگ کر سکتا ہے ،پشاور سمیت پورے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے ،اگر پی ایس ایل کے میچز پورے پاکستان میں ہوں گے تو انٹرنیشنل ٹیمیں مختلف وینیوز پر کھیلنے کے لیے رضامند ہوں گی۔

 واضح رہے کہ کینال روڈ پر واقعہ شو روم KIA فیسٹیول میں کاروباری حضرات اورپاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے شرکت کی ،تقریب میں KIA گاڑی کے خریداروں بڑی تعداد میں شریک  ہوئے۔KIA شو روم مالک شیخ سعد ون فضل نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو بتایا جائے کہ ملک میں گاڑیوں کی انڈسٹری کو بچانا ہے تو آپکو بھی بھرپور ساتھ دینا ہو گا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ KIA کی گاڑی پائیدار اور دوسری گاڑیوں سے سستی ہے ۔شیخ سعدون فضل کا کہنا تھا کہ  اس وقت ملک میں بڑے بڑے گاڑیوں کے assembling یونٹس بند ہو رہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ،ہم کاروباری خضرات اس مُشکل وقت میں اس ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے کوشاں ہیں ۔