(ویب ڈیسک)عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض موخر کرنے کی خبریں مسترد کردیں ۔
کنٹری ڈائریکٹر نے کہاہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے عالمی بینک کے فیصلے کے بارے میں رپورٹس بے بنیاد ہیں،تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں ۔
کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد اور مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کو منصوبے پیش کرتا ہے، بورڈ غور و خوص کیلئے پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔