ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مطمئن ہوکر  استعفے منظور  کئے، راجہ پرویز اشرف   

Raja pervaiz ashraf,Speaker national assembly,City42
کیپشن: Speaker national assembly Raja pervaiz ashraf,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا، راجہ پرویزاشرف جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر آکر استعفے سے متعلق کہا اور مجھے اطمینان دلادیا، میں نے مطمئن ہوکر ایسے ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔

  راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس جس نے مجھے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کئے،مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کرکے کہا ہے وہ ابھی سوچ رہے ہیں، جب استعفے منظور کرتا ہو تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتا تو بھی شور مچ جاتا ہے۔

 عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کرلئے، راجہ پرویز اشرف سے سوال،اس کا جواب دیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا،میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں۔