ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ،  لاکر سے گم ہونے والی اشیاء کے معاوضے سے متعلق  اہم فیصلہ

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے  بنک  لاکر سے گم ہونے والی اشیاء کے معاوضے سے متعلق  اہم فیصلہ سنا دیا ۔ 

  فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکر سے اشیاء کے گم ہونے پر بینک صارف کو معاوضہ دینے کا پابند ہے۔عدالت نے نجی بینک کی صدر پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ دیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال کا 7 صفحات کا جاری کیا گیا فیصلہ  عدالتی نظیر قرار دے دیا گیا ۔

 فیصلے کا متن میں کہا گیا کہ  ڈاکٹر فریدہ کی لاکر سے 16 تولہ سونا غائب ہونے پر درخواست بینک نے مسترد کی تھی ،وفاقی محتسب سے درخواست مسترد ہونے پر فریدہ نے صدر پاکستان کو درخواست دی تھی ۔

صدر کی جانب سے درخواست منظور ہونے پر بینک نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بینک اور صارف کا رشتہ اعتبار پر منحصر ہوتا ہےجبکہ بینک نے صارف کے ازالے کی بجائے اسکی درخواست مسترد کر دی۔اور  بینک کا یہ طرز عمل بالکل بھی قابل تعریف نہیں۔بینک اگر گمشدہ اشیا کا ازالہ نہ کریں تو بنکنک سسٹم کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔