(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بدحالی کے باعث مائیکرو سافٹ نے مارچ میں 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ٹریلین کی اس کمپنی کے دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔
Microsoft announced it will lay off 10,000 employees this year, the latest tech firm to slash jobs as the sector contracts after a pandemic-era boom. https://t.co/7a2f6ebj29
— ABC News (@ABC) January 19, 2023
مائیکروسافٹ اور ایمازون کو کورونا کی وباء کے دوران سینکڑوں ملازمین بھرتی کرنے کے بعد عالمی اقتصادی مندی کا سامنا ہے۔